Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ کے سابق نائب صدر  ایل گور اور اقوام متحدہ کے پینل نے امن کا نوبیل انعام جیت لیا

October 12, 2007

Al Gore nobel prize
             امریکہ کے سابق نائب صدر ایل گور
امریکہ کے سابق نائب صدر ایل گور اور اقوام متحدہ کے پینل کو 2007ءکا امن کا نوبیل انعام دیا گیا ہے ۔ انہیں یہ ایوارڈ ماحولیاتی تبدیلی پر ان کے کام کی بنا پر دیا گیا۔

نوبیل امن کمیٹی نے جمعے کے روز ناروے کے شہر اوسلو میں اس انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جناب ایل گور اور ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل کو یہ اعزاز انسانوں کی لائی ہوئی ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگہی پھیلانے اور اس کے خلاف لڑنے کے لیے بنیادیں فراہم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔

انعام دیتے ہوئے نوبیل کمیٹی نے کہا کہ جناب ایل گور ایک عرصے سے دنیا کے ممتاز ماحولیاتی سیاست دان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جناب ایل گور نے کہا کہ اس اعزاز سے ان کی زبر دست عزت افزائی ہوئی ہے اور یہ ان کے لیے اس وجہ سے اور بھی با معنی ہو جاتا ہے کہ اس کی جیت میں ان کے ساتھ اقوام متحدہ کا آئی پی سی سی بھی شامل ہے۔

جناب ایل گور نے کہا کہ ماحولیاتی تپش صرف سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ تمام انسانیت کے لیے اخلاقی چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔

انھوں نے مزید نے کہا کہ وہ اس انعام سے حاصل ہونے والی رقم میں سے کچھ حصہ ایک فلاحی ادارے کو بطور عطیہ دیں گے ۔

کمیٹی نے کہا کہ آئی پی سی سی نے پہلی مرتبہ انسانی سرگرمیوں اور ماحولیاتی تپش کے درمیان تعلق کے سلسلے میں بڑی حد تک اتفاق رائے پیدا کیا ہے ۔

آئی پی سی سی 1988ء میں ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل پر حکومتوں کی راہنمائی کے لیے قائم کی گئی تھی۔

اس سال کے شروع میں ایل گور کی ماحول پر بننے والی فلم ’ ایک تکلیف دہ سچ‘ نے بہترین دستاویزی فلم کا آسکر یوارڈ جیتا تھا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
اورکزئی ایجنسی میں خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک