امریکہ میں آباد پاکستانی صدر مشرف کی جانب سے 16دسمبر کو ایمرجنسی اٹھانے کے اعلان کا خیٰر مقدم کر رہے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ریاست کے دوستونوں عدلیہ اور پریس کو جس قدر نقصان پہنچایا گیا ہے اس کی تلافی تب ہی ہو سکے گی جب عدلیہ اور میڈیا کو تین نومبر سے پہلے والی حالت میں بحال کیا جائے گا ۔۔
عامر واشنگٹن ڈی سی میں ایک پاکستانی ہوٹل چلاتے ہیں ،ان کے خیالات جاننے کے لئے وڈیو دیکھئے