پاکستان میں تین نومبر کو لگائی جانے والی ایمرجنسی،سابق عدلیہ کی بحالی اور نجی ٹی وی چینلز پر پابندیوں کے خلاف واشنگٹن میٹرو پولیٹن ایریا میں بسنے والے پاکستانی امریکیوں اور صحافیوں نے وائٹ ہاوس کے باہر دو دسمبر کو مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بنیادی انسانی حقوق بحال کیے جائیں اور گرفتار سیاسی رہنماوں اور وکلا کو رہا کیا جائے۔