پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ اگر فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیں تو اس پر کرکٹ بورڈ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا بشرطیکہ ان کی مصروفیات ان کے کھیل پر اثر انداز نہ ہوں۔
کوکب فرشوری کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس ٹیم سے اچھی توقعات وابستہ ہیں۔