پاکستان مسلم لیگ کی سابق رکنِ قومی اسمبلی کشمالہ طارق
پاکستان مسلم لیگ کی ایک سابق رکنِ قومی اسمبلی کشمالہ طارق ایک وفد کے ہمراہ گذشتہ دنوں امریکہ کے دورے پر آئیں۔ وائس آف امریکہ کے کوکب فرشوری کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفد کے دورے کا مقصد امریکی میڈیا اور سیاستدانوں کو ایمرجینسی کے نفاذ کے بعد پاکستان کے صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ کشمالہ طارق نے کہا کہ پاکستان کے زمینی حقائق سے امریکہ پوری طرح واقف نہیں ہے اسلیے یہاں پاکستان کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔