اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری نے منگل 17 دسمبر کو یہ بیان جاری کیا کہ امریکہ، عراق میں مسلح جدوجہد کرنے والوں پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔ ٹیپ میں جاری کئے گئے بیان میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے بصرہ کا کنٹرول عراقی حکام کو واپس دینے کا مطلب ہے کہ برطانوی فوج وہاں سے نکلنا چاہتی ہے۔ جبکہ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ القائدہ کا نظریہ ہی عراق میں اس کی غیر مقبولیت کے بیج بورہا ہے۔