Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

صدر مشرف کے اقتدار سے چمٹے رہنے کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے: امریکی صدارتی امیدوار

December 28, 2007
مٹ رامنی ویڈیو - ڈاون لوڈ کیجیئے - Download this file (WM) video clip
مٹ رامنی ویڈیو - ڈاون لوڈ کیجیئے - Watch (WM) video clip
براک اوباما ویڈیو - ڈاون لوڈ کیجیئے - Download this file (WM) video clip
براک اوباما ویڈیو - ڈاون لوڈ کیجیئے - Watch (WM) video clip
جان ایڈورڈز ویڈیو - ڈاون لوڈ کیجیئے - Download this file (WM) video clip
جان ایڈورڈز ویڈیو - ڈاون لوڈ کیجیئے - Watch (WM) video clip

امریکہ کے صدارتی امیدواروں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے اور اس سانحے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ امیدواروں نے اس واقعے کے تناظر میں خارجہ پالیسی اور سلامتی کے امور سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔

بل رچرڈسن ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیں اور وہ اقوامِ متحدہ میں سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ پاکستان میں جمہوریت کی واپسی کو تشدد کے ذریعے پامال کر دیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ صدر مشرف کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے کیوں کہ ان کے اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوششوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی صدارتی امیدوار اور سابق خاتونِ اول ہلیری کلنٹن نے  کہا کہ وہ محترمہ بھٹو کو ان کے دورِ اقتدار کے زمانے سے جانتی ہیں۔ انھوں نے ان کے قتل کو پاکستان کے لیے المیہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اس بات کی تاکید ہے دنیا کے ان خطوں میں امن اور سلامتی کی بحالی کے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے جو خوف اور نفرت کی لپیٹ میں ہیں۔

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک اور صدارتی امیدوار جان میک کین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقبل کی صورتِ حال کے امریکہ کی سلامتی پر گہرے اثرات پڑیں گے۔ انھوں نے خاص طور پر پاکستان کی جغرافیائی اہمیت ،وہاں سرگرمِ عمل دہشت گردوں تنظیموں اور پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا ذکر کیا۔

 

ڈیموکریٹ پارٹی ہی کی طرف سے صدارتی دوڑ میں شامل سینیٹر براک اوباما نے کہا کہ انھیں بے نظیر بھٹو کے قتل سے دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس موقعے پر امریکہ پاکستانی عوام کی جمہوریت کے لیے جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

 

براک اوباما نے کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو وہ پاکستانی حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستانی سرحد کے اندر فوجیں بھیج سکتے ہیں۔ ان کی اس بات پر نکتہ چینی کی جاتی رہی ہے۔

 

جان ایڈورڈز بے نظیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی اور حوصلہ مند خاتون تھیں جنہوں نے پاکستان کی بہتری کے لیے ایک عظیم قربانی دی ہے۔

ری پبلکن امیدوار رُوڈی جولیانی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی ہلاکت اس بات کی یاددہانی کراتی ہے کہ دہشت گردی ہر جگہ آزادی کی دشمن ہے۔ جولیانی 11 ستمبر

کے دہشت گرد حملوں کے وقت نیویارک کے میئر تھے۔

ایک اور صدارتی امیدوار مٹ رامنی نے اس موقعے پر کہا کہ عالمی سطح پر تشدد کے خلاف مسلم دنیا اور مغربی اقوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک