پاکستان کی سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیر پرسن محترمہ بےنظیر بھٹو کی ہلاکت پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی شدید غم میں مبتلا ہیں۔ بے نظیر بھٹو یہ جانتی تھیں کہ پاکستان جانے پر ان کی زندگی کو خطرہ ہے مگر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وہ اپنے عوام کی ترقی اور اپنے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنے کا عزم لے کر پاکستان پہنچیں ۔کراچی پہنچنے پر ان پر پہلا حملہ کیا گیااور وہ اس حملے میں بال بال بچیں مگر 27 دسمبر کو راولپنڈی میں کئے جانے والے حملے میں وہ اپنی جان کھو بیٹھیں ۔