 |
|
صدر بش |
صدر بش نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی جہازوں پر حملہ کیا گیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمارے سامنے سارے راستے کھلے ہیں۔
صدر بش نے آج بدھ کو اسرائیل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
پریس کانفرنس میں صدر بش نے ایران کے ایٹمی مسئلے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اگر ایٹمی ہتھیار بنانے کی مہارت حاصل کر لی تو وہ عالمی امن کے لیے مسلسل خطرہ بنا رہے گا۔
قبل ازیں ایرانی حکام نے امریکی فوج پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو درست نہیں ہے ، جس میں اتوار کے دن تیز رفتار ایرانی کشتیوں کو تین امریکی جہازوں کو دھمکاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
امریکی محکمہ دفاع نے ان الزامات کو مہمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اس واقعے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔