Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اورکزئی ایجنسی جرگے پر خودکش حملہ کم ازکم 50 ہلاک


October 10, 2008

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں جمعے کی سہ پہر طالبان مخالف جرگے پر ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم تیس ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد100 سے زائد ہے۔جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے 50 ہو سکتی ہے۔کیونکہ اس دور داز علاقے سے معلومات کا فوری حصول خاصہ مشکل ہے جس کی بنا پر حتمی اعداد وشمار تاحال حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے طالبان مخالف قبائلی عمائدین کی ہفتے کی صبح ادا کی جانے والی نمازہ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یہ دھماکا اُس وقت ہوا جب اورکزئی ایجنسی کے گاؤں خدیزئی میں علی خیل قبیلے کے عمائدین جرگے میں مصروف تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری ایک گاڑی کو جرگے کے مقام پر دھماکے سے اڑا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق علی خیل قبائل کے تقریبا500 عمائدین علاقے میں طالبان جنگجوؤں کی کاروائیاں روکنے اوراُنہیں علاقے سے نکالنے کے لیے لشکر کی تشکیل میں مصروف تھے کہ یہ خودکش حملہ ہو گیا۔

اس حملے میں بچ جانے والے ایک شخص نے کہا کہ جب یہ دھماکا ہوا تو وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئے او ر جب اُنہیں ہوش آئی تو اُنہیں ہر طرف لاشیں اور زخمی لوگ نظر آئے۔

اس حملے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ضلع کوہاٹ کے ہسپتال میں پہنچایا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جانی نقصان پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے حکومتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی فوری تفتیش کریں اور اس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

واضح رہے کہ قبائلی پٹی درہ آدم خیل اور ہنگو سے ملحقہ اورکزئی ایجنسی میں مقامی قبائل نے طالبان جنگجوؤں کے خلاف لشکرتشکیل دے کر اُن کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کر دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں اس علاقے میں طالبان کی کاروائیاں کافی حد تک محدود ہو گئی ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک