بہجت جیلانی
بہجت جیلانی سینئر صداکارہ ،پروڈیوسر، مصنفہ اور میزبان ہیں۔
انہوںنے1979ء میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے بطور پروگرام پروڈیوسر اپنے پروفیشنل کیریر کا آغاز کیا۔ 1993میں وہ جاپان چلی گئیں اور وہاں کی براڈکاسٹنگ کارپوریشن میں بطورِ سپیشلسٹ براڈ کاسٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
پانچ سال جاپان میں گزارنے کے بعد انہوں نے کینیڈا کا رخ کیا اور وینکوور میں ٹی وی میزبان اور مصنفہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 2002 میں وہ وائس آف امریکہ سے وابستہ ہو گئیں اور یہاں وہ انٹرنیشنل براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
بہجت نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کیا ہے۔ اردو ،پنجابی اور جرمن کے علاوہ جاپانی زبان سے بھی واقف ہیں۔ان کی بچوں کے لیے کہانیوں کے اردوتراجم کی ایک کتاب منصہٴ شہود پر آچکی ہے۔