Radio Aap ki Dunyaa ▪ ریڈیو آپ کی دنیا 
خبریں، معلومات، تفریح

صرف متن
Search

Radio aap ki dunyaa

گیتی حسین

Gaitee

وائس آف امریکہ سے میرا تعلق خاصا پرانا ہے۔ یہ 1987 ءکی بات ہے، جب میں بچًوں کا ایک پروگرام کرتی تھی نام تھا:گیتی اِن ونڈر لینڈ۔اُس کے بعد جب 2003 میں ریڈیو آپ کی دُنیاشروع ہوا تو اس کی ٹیم کی رکن بن گئی۔

 امریکہ میں رہتے ہوئے پاکستان کے گلی کوچے بازار ، سکول کالج سبھی نظروں میں گھو منے لگ گئے۔ آپ سے باتیں شروع ہو گیں ۔ آپ کے لئے آپ کے من پسند گانے تلاش کئے آپ کے پسند کے موضوعات پر فیچر پروڈیوس کر رہی ہوں۔یقین جانئے آپ سے باتیں کرنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو ،اچانک ہونے والی بارش کی پھوار ، خود حیران ہونا اور اور دوسروں کو حیران کرنے میں بڑا مزا آتاہے۔مصوری میں میں سیزان سے متاثر ہوں ، اور آج کل میں مصوری کے ساتھ کپڑے سینے کا ہنر بھی سیکھ رہی ہوں۔

یونی ورسٹی آف شکاگو سے معاشیات میں گریجویشن کی اور اب پبلک پالیسی کے موضوع میں ایم۔اے کرنےکا ارادہ ہے۔