Radio Aap ki Dunyaa ▪ ریڈیو آپ کی دنیا 
خبریں، معلومات، تفریح

صرف متن
Search

Radio aap ki dunyaa

مہوین اعظم

Mahveen

 ویسے تو میرا بنیادی شعبہ ٹیکنالوجی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے اپنے ارد گرد بسنے والوں کی زندگی ان کے مسائل سے ہمیشہ بہت دلچسپی رہی۔ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ کسی طور اُن کے کام آسکوں اور شاید یہی جذبہ مجھے براڈکاسٹنگ کی طرف کھینچ لایا۔یہاں کی اپنی ایک زندگی ہے۔ہر روز ایک نیا چیلنج ، آپ سے قریب تر ہونے کی ایک نئی کوشش۔

 میوزک شوز کی میزبانی سے لیکر خبروں تک نت نئے تجربوں سے گذرنا پڑتا ہے مگر سب سےاچھی بات یہ ہے کہ اس کام نے مجھے اپنے وطن پاکستان سے بے حد قریب کردیا ہے۔

جب فرصت ملتی ہے تو کتاب میری بہترین ساتھی ہوتی ہے ، یہی میرا شوق اور مشغلہ ہے۔