نفیسہ ہود بھائی
نفیسہ ہودبھائی کہنہ مشق صحافی ہیں۔ انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز گارڈین، نیویارک ، سے کیا۔ بعد ازاں وہ پاکستان کے معتبر انگریزی روزنامے ڈان کراچی سے بطورسٹاف رپورٹر منسلک ہو گئیں جہاں انہوں نے اپنےبے لاگ انداز اور دور رس تجزیوں سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 2001 میں انہوں نے ایمہرسٹ کالج ، میساچوسٹس، میں بطورِ مدرسہ فرائض انجام دیے۔ ان کا مضمون پاکستان، افغانستان اور ایران میں صنفی تعلقات تھا۔ 2002 میں انہوں نے میساچوسٹس یونیورسٹی میں گیارہ ستمبر سے متعلق ایک کورس پڑھایا۔
انہوں نے2003 میں وائس آف امریکہ میں شمولیت اختیار کر لی اور یہاں بطورِ رپورٹر، پروڈیوسراور براڈکاسٹراپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ان کے خاص موضوعات میں پاکستان کےسیاسی،سماجی اور مذہبی مسائل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کی صورتحال پر کیے گئے ان کے پروگراموں کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔