جنوبی ایشیاء کے لئے ریڈیوآپ کی دُنیا کی نشریات میڈیم ویو 972 اور 1539 کلو ہرٹس پر پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے تا صبح سات بجے اور بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے سے صبح ساڑھے سات بجے تک نشر کی جاتی ہیں۔
تفصیلی جائزوں اور تبصروں پر مبنی ہمارے راونڈ ٹیبل اور کال ان شوز آپ روزانہ رات دس بجے سے گیارہ بجے کے دوران سن سکتے ہیں جب کہ روزانہ کے تازہ ترین حالات و واقعات پر مبنی پروگرام ’آج شام‘ ہر روز شام آٹھ بجے سے نو بجے اور فرمائشی موسیقی کا پروگرام ’چارٹ بسٹرز‘ رات نو بجے سے دس بجے تک۔
اس کے علاوہ ریڈیوآپ کی دنیا سےآپ کی خصوصی دلچسپی کے موضوعات پر فیچرز بھی پیش کیے جاتے ہیں، جن میں موسیقی کے ساتھ ساتھ صحت، سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، خواتین ، فلم ، اّرٹ، ادب ، غرض ان گنت موضوعات پر پروگرام شامل ہیں۔