Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

صرف متن
Search

Khabron se aage

 عائشہ منیرہ

رپورٹر/پروڈیوسر

Aisha Munira, VOA Urdu TV
Enlarge Photo

پاکستان کےاہم ترين معاملات کی رپورٹنگ ہو،بين الاقوامی تعلقات کی کوریج ہو یاوائس آف امریکہ کے نیوز میگزین پروگرام خبروں سے آگے کے لیے سماجی اور معاشی دلچسپی کےموضوعات کی ان کہی کہانیاں متاثرکن اندازمیں ناظرین تک پہچاناہو، عائشہ منیرہ کے کام میں ایک صحت مندانہ رجحان دیکھنے کو نظر آتا ہے۔

 عائشہ نے اپنے براڈ کاسٹنگ کیرئرکا آعاز ایک نیوز کاسٹر کے طور پر کیا۔ تین سال کے کیریر میں انکی تخلیقی طبیعت انھیں زیادہ عرصے تک صرف خبریں پڑ ھنے تک محدود نہ رکھ سکی اور جلد ہی انہوں نے ڈیسک اڈیٹراور رپورٹر کے طور پر بھی کام شروع کردیا۔

 رپورٹنگ کیریر میں ان کا قابل ذکر کام پاکستانی جیلوں میں کم عمر قید یوں کی حالت زار، چایلڈ لیبر، انصاف کی فراہمی میں تاخیر، پاکستان کے نظام تعلیم میں پرائیوٹ سکولوں کا کردار،امریکہ میں معذور افراد کے لیے سہولیات،امریکہ میں بے گھری کا مسئلہ،غیرقانونی تارکین وطن کی سرزمین امریکہ وغیرہ شامل ہیں۔