ایاز گل 1996ء سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں اور اس دوران پاکستان اور افغانستان سے مختلف خارجی اور داخلی امور کے حوالوں سے متعلق خبریں اوردو اور انگریزی زبان میں وائس آف امریکہ کے سامعین کیلہے پیش کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ان دنوں ایاز گل پاکستان میں وائس آف امریکہ اردو سروس کے چیف رپورٹر اور ریڈیو آپ کی دنیا اور ٹی وی پروگرام خبروں سے آگے کیلئے وائس آف امریکہ کے معاونِ خصوصی کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایاز گل متعدد بار افغانستان جا چکے ہیں اور وہاں رونما ہونے والے واقعات کا آنکھوں دیکھا حال سامعین کیلئے پیش کر چکے ہیں۔
وائس آف امریکہ میں شمولیت سے قبل ایاز گل جا پانی ٹیلی ویژن نیٹ ورک (این ایچ کے) اور جرمن خبر رساں ایجنسی (ڈٰٰی پی اے) کیلئے پاکستان سے داخلی اور خارجی خبروں کی رپورٹنگ کر چکے ہیں۔ روس کی ایک بڑی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ایاز گل روسی زبان پر بھی یکساں عبور رکھتے ہیں۔