تابندہ نعیم رپورٹراور پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے اپنا صحافتی کیرئیرلاہور کے ایک اردو روزنامہ سے نیوز روم سب ایڈیٹر کے طور پر شروع کیااور دو سال تک روزنامے کے سنڈے میگزین کے لئے پاکستان کے سماجی اور معاشرتی موضوعات پر فیچر اور آرٹیکلز لکھتی رہیں۔
تابندہ نے اخبار کے بعد ساڑھے تین سال تک جیو ٹی وی میں رپورٹر /پروڈیوسر کے طور پر کام کیا۔اس دوران پاکستان کا عام آدمی اور اس سے جڑے مسائل ان کی ٹیلی ویژن صحافت کا موضوع رہے ۔ تابندہ جیو ٹی وی کی اس کوریج ٹیم کا حصہ تھیں ،جس نے مئی 2005میں برطانیہ کے عام انتخابات کی رپورٹنگ کی۔
بنیادی طور پر لاہور سے تعلق رکھنے والی تابندہ نعیم نے لاہور کے کنئیرڈ کالج سے گریجویشن اور پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشنز میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔